This Blog is protected by DMCA.com

loading...
header ads

romantic urdu poetry/urdu shayari

romantic urdu poetry/urdu shayari

urdu shayari /romantic urdu poetryمحبت تو ہے ابھی دل میں !! ہےمگر فانی  ہر انسان کی طرح برسوں کی ریاضتیں عمر بھر کی صداقتیں محدود ہیں مجبوریوں کے حصار میں دن بدن گزرتے لمحات میں دور تک پھیلتی ہوئی گرد ہوتی گردوغبار میں محبت تو ہے ابھی دل میں پر ذرہ ذرہ بکھرتی ہوئی خلاوُں میں کہیں تیرتی ہوئی By : Khush Bakht Aaliya romantic urdu poetry/urdu shayari

romantic urdu poetry/urdu shayari

romantic english urdu poetry


“تم بھی بات کرو”

 اس جدائی کی
 ہر ساعت کولفظوں کے نام کرو
۔یوں چپ ہو کرآو  ٔ 
مجھ سے کوئی بات کرو۔
وہ دھنک، وہ چاہت ،وہ خواب میرے،
تم ناز کرو، تم مان کرو۔
میں بہت آزردہ ہوں
 ہنسی سے تو صرف کھیلتی ہوں !!
تم رو رو کر نہ  مجھ کو مات کرو
کرب آمیز آنسو 
 پلکوں سے اتار کر
چار سو پھیلی ،
بے کیف فضا کی نذر کرو
۔بے تحریر کاغذ کو
 کچھ نہیں  تو میرا نام ہی دو
اس جدائی کو میرے نام کرو۔
اور یوں چپ ہو کر
 مجھ سے بات کرو


romantic urdu poetry in english romantic urdu poetry


“!!تو پھر آئے کیوں تھے”

تمھاری دید کو ترستی رہیں

آنکھیں جو کبھی برستی نہیں
تم نے اک بار بھی نہیں دیکھا
نہ دل کے شور کا کوئی خیال کیا!
!تو پھر آئے کیوں تھے
نہ پاس آنے کی وجہ بتائی
نہ مجھ سے کوئی بات کی
نہ ہی میری ٹھہری ہوئی تنہائی کو چھیڑا
انہ دبے پاوُں کی آہٹ چھپائی!
!تو پھر آئے کیوں  تھے
نہ کسی غم کوبرباد کیا
نہ کسی کرب کو ٹھیس لگائی
نہ کسی درد کو مسل ڈال
انہ کسی تڑپ کو پشیمان کیا!!
تو پھر آئے کیوں تھے!!ا
دلِ ناتواں نے روکنا چاہا
راہ میں باڑ لگانی چاہی
مضطرب سسکیوں کا حوالہ دے کر
تم نے صرفدوری کی صدا لگائی
!!تو پھر آئے کیوں تھے


romantic urdu poetry for wife


“محبت تو ہے ابھی دل میں"

”محبت تو ہے ابھی دل میں!!مگر فانی ہے ہر انسان کی طرحبرسوں کی ریاضتیںعمر بھر کی صداقتیںمحدود ہیںمجبوریوں کے حصار میںدن بدن گزرتے لمحات میںدور تک پھیلتی ہوئیگرد ہوتی گردوغبار میںمحبت تو ہے ابھی دل میںپر ذرہ ذرہ بکھرتی ہوئیخلاوُں میں کہیں تیرتی ہوئیوجود کا اپنے کچھ پتا نہیںان کہی کا درد جھیلتی رہینادیدہ رستوں کی ہمراہی میںمنزل سے دور ہی رہیپھر بھی محبت تو ہے ابھی دل میں!!مگر فانی ہے

“بھٹکا ہوا راہی
” 



 شمع کی نغمگی نے کیا
پروانہ کو بے قرار
بے تابانہ وہ دوڑا!
سلگتی وفا کی تلاش میں
  ۔نادان تھا وہ
عشق کی راہ کو نہ سمجھ سکا ۔
شمع کو دیا انتظار
اور خود بھٹک گیا
۔تڑپتی صدا سے چونکا
!نظر سے فریب کھا گیا
۔اب کیا کریں کہ 
راہ وفا میں  یہ موڑ آگیا ۔
 سچے جذبوں نے کہا !
  شمع سے    . “امید کے دامن میں  .  .
جفا کا میں توڑ آگیا “


romantic urdu poetry 2 lines

” محدود سایہ “

آج میں نے ایک شمع دیکھی
!مجھے یوں لگا
جیسے وہ میں ہوں۔
قطرہ قطرہ بے آواز گھلتی پگھلتی 
آنکھیں بند کئےانتظار کے کرب سے گزرتی
۔کسی کو کچھ نہ بتاتی 
صرف بے آواز صدائیں بلند کرتی۔
اپنے محدود سائے میں کھڑی
دنیا سے بے پروا
پتہ نہیں تھا اسے 
شدتِِ چاہت میں گھل کر
 وہ کب حٙسین ہو گئی۔ 
!مجھے یوں لگا
جیسے وہ میں ہوں۔
قطرہ قطرہ بے آواز گھلتی پگھلتی 


romantic urdu poetry sms


“سرد موسم لوٹ آیا ہے “
سرد موسم لوٹ آیا ہےسرد موسم کے ٹھٹھرتے لمحےنازک سے دل کوجتانے لگےاحساس اپنا کرانے لگےبادلوں کے چمکتے گالوں پرنام تمھارا سجانے لگےدھنک رنگوں میںڈوبی محبت نے سہارا دے کرنیلگوں آسمان کی وسعتوں سے بات کرادیان وسعتوں میں گھومتے پھرتے سفید گالوںکی چہکتی صدائیں آنے لگیںزندگی جسے ڈھونڈتی رہیوہ خوشی دل کے اندر جگادیدیکھو  پھر وہی سرد موسم لوٹ آیا ہے


romantic poetry sms urdu


“سرد ہوا”
سردیوں کی سرد برفیلی ہواْس سرد مہری جیسیجو چپکے سےدل میں اتر کرآگ لگاتی ہے۔کانچ کی طرح نازک دل کے آبگینے کو ٹھیسپہنچاتی ہے۔


urdu poetry images romantic free download

انجامِ بے ریائیقسمت کی ستم ظریفیحائل روکاوٹیں ہیںبہت دور چاہتیں ہیںاک سراب کی مانندسراب بھی وہ  ۔  ۔ جوہاتھ میں آ کر  پھسل جائےخود اپنی تلاش میں دل دور نکل جائے


romantic urdu poetry instagram

“وفا”

میں وفا کے ہر کمرے کےہر دروازے سے نکل  کر اور جفا کی قید ،سے آذاد وفا کی حد تک پہنچ گئی ہوں۔ 


romantic urdu poetry images free download


“بے نوا حقیقت”
سنو! بے نوا ہوا نے اپنا دکھڑا سنا دیا۔خود سے شرمسار ہو کرتھوڑا غم خوار ہو کردلِ بےچین کو سنبھال کرخود سے بوجھ اتار کرحقیقت کو جان کرآگہی کو مان کردنیائے فن کو اپنے تلخ تجربوں میں میں ڈھال کرتمھاری مجبوریوں سے سیکھ کرتمھاری محرومیوں سے سہار کر… اور مجھ سے یہ کہہ دیا۔..,.. میں پاس ہوں تمھارے !!پر ساتھ نہیں ہوں


romantic urdu poetry images

“دنیا جیسی محبت”


دنیا جیسی محبت
نظر کی تاریک راہوں جیسی
الجھنوں کی اک زنجیرسرد مہری کے حصار میں قیدیہی دنیا جیسی محبت بھی زندگی میں  کبھی کبھی مل جاتی ہے۔


romantic urdu poetry ghazal


” کہی ان کہی “


سمندر کی طرح گہری آنکھیں!!

پلکوں کا پردہ کئے ہوئے۔چار اطراف سے بے خبربے پناہ درد کو …جھیلتی آنکھیں!!جیسے کسی دل کی اتھاہ گہرائی کا سفر کر کے آئی ہوں۔اور پھر اپنے مزاج سے ہم آہنگ ہو کرمحبت کی خاموش تصویر ہو کرخود ہی مجھ سے جدا ہو کرکہی ان کہی کا دکھ دے جاتی ہیں ۔



Urdu poetry romantic


 “آنکھیں “
!بھیگی آنکھیںں 
!کچھ کہتی ہوئی  بولتی آنکھیں!
!منتظر آنکھیں
خیالوں میں کھوئی میری آنکھوں کو 
اس نے آنسووں میں بھگو دیا
میری بولتی آنکھیں
اس کی منتظر ہو گئیں

!کھوئی کھوئی آنکھیں!


romantic urdu poetry for husband


” محبت کے نگر میں “

ساتھی! پھیلی خوشبوو ٔں میں_

روشنی بھرے سفر میں_

محبت کے نگر میں_

ساون رت کی اک کڑی میں_

کچی مٹی سے مہکتی 

خوابوں جیسی وادی میں_

تمھاری دید کے انتظار میں__

کب مجھے یہ پھول تھماو ٔگے۔

میری بے رنگ آنکھوں میں 

اپنی دید کا رنگ سجاو ٔگے ۔

میری محبت بڑے ارمان سے

انتظار کرتی ہے۔


Urdu romantic poetry

 “آس “

الفت کی تشنگی میں، 

تنہا بھٹک بھٹک کر

اک  ذرا سی  امید پر 

دیپ  جلایا  جاتا  ہے

آنسووں کی نمی بارہا

آنکھ میں ابھر آتی ہے

دوپٹہ کےہالے   میں ہی

اسے  سکھایا جاتا ہے

گر جو زحمت نہ ہو 

ہمیں بھی سمجھ دیکھو

نا آشنائی کے بھنور میں 

جہاں یقین ڈبویاجاتاہے


Urdu romantic poetry in english


 ” مسکراہٹ “

تو مجھ  سے  ملی ، 

محبت  دے  کربچھڑ گئی،

پھر تنہائی کو

 تیری یاد نے   پاس آنے نہ    دیا۔

میں مسکراتی ہوں دوست

اب بھی تیری جدائی کے بعد

تیری مسکراہٹ نے آنکھ میں

آنسو کو آنے نہ دیا۔


Romantic poetry urdu in english


“اُمید”


وہ یونہی مجھے پریشان رکھتا ہے۔یہ جناب کی محبت ہے  وہ شخص پیار بھرے انداز رکھتا ہے۔اور میں اسی طرح اس کو پہچانتی ہوں۔اس کی محبت کا احساس کرتی ہوں۔اک  “امید” سی بندھ جاتی ہے۔


poetry romantic sms urdu


  ” شدّت “

 اپنے دل کا حال ہر کسی سے چھپا لو ۔اگر بتاو ٔ۔۔ تو شدّت سے ہلادو۔آنسو بہیں تو ان کا کرب اسے بھی رلا دے۔وہ  بے حس بنے تو شان سے کہو ۔جاو ٔ !  ” مجھے بھلا دو ” 


 urdu poetry images romantic free download


“دِید”

مجھے دیوانہ کیا !تمھارے حسین چہرے نے نہیں۔اس نظر نےجو مجھ پر پڑی ہی نہیں۔جس نظر کو میری دید میسّر ہی نہیں۔اس نظر کی مجھے تمنا ہی رہی۔جو نہ جانے کس کس پر بھٹکتی ہی رہی۔ 

صرف بھٹکتی ہی نہیں 

بلکہ۔۔۔فریب کے مزے بھی لوٹتی رہی۔ 


Urdu poetry romantic in english


“ْبے وجہ سی خواہش


بے وجہ سی خواہش 

چھپ کے دل میں اترتی ہے۔پریشان کئے رکھتی ہے۔
میرے دل کواپنے حصار میں لے کر
تن تنہا حکومت کرتی ہے۔
سمندر کی گہرائ کو یہ جانے۔جھیلوں کے سکون کو یہ مانے۔ہوا کے مثلدبے پاوں سفر کرتے ہوئے۔
رگ و پے میںخوشبو کو بھرتے ہوئے۔انا پر وار کرتے ہوئےبتاتی ہے ۔ تم اور کچھ بھی نہیں
فقط میری ہی اکتصویر ہو تماس کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔


urdu poetry images romantic

“موسموں کے پیراہن “

موسموں کے پیراہن
اودے اودے ،نیلے نیلے پیراہن 
زمین کی گود میں 
خوشبو بھرے …..موسموں کے پیراہن
ہوا سے لہراتے ہیں۔
دور سے نظر آتے ہیں۔
میرے مزاج کی سختی کو
 نرمی سے اپنے اندرجذب  کر لیتے ہیں۔
خوشی بکھیر دیتے ہیں
۔ہوا کی اٹھکھیلیوں سےبات کرتے ہیں
۔ہمیشہ خود کو منواتے ہیں۔

By : Khush Bakht Aaliya


Top best poetries links
with english translation







 موسموں کے پیراہن

 بے وجہ سی خواہش

 کہی ان کہی

By : Khush Bakht Aaliya
romantic urdu poetry

Post a Comment

0 Comments